شاہ فہد کمپلیکس میں قرآن مجید کا سواحیلی ترجمہ مکمل

کمپلیکس اب تک 63 زبانوں میں قرآن مجید تراجم شائع کر چکا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ کے شاہ فہد قرآن مجید پرنٹنگ کمپلیکس نے کینیا اور تنزانیہ کی سرکاری سواحیلی میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔

کینیا کے علاوہ یہ زبان یوگنڈا، کانگو اور مختلف افریقی ممالک میں بولی جاتی ہے۔ سواحیلی زبان دنیا بھر کے پچاس لاکھ افراد کی مادری زبان ہے جبکہ پانچ کروڑ افراد اسے بول اور سمجھ سکتے ہیں۔

کمپلیکس نے قرآن پاک 32 ایشیائی، 15 یورپی اور 16 افریقی زبانوں میں تراجم شائع کیا ہیں۔ سنہ 1984 میں شاہ فہد نے اس ادارے افتتاح کیا۔ یہاں سے ہر سال 90 کتب شائع کی جاتی ہیں جن میں قرآن پاک، احادیت کی کتابیں اور حضرت محمد کی سوانح حیات اور سیرت پر کتب شامل ہیں۔

کمپلیکس کی ویب سائٹ پر مختلف قراء کی آواز میں تلاوت، متن کی تلاش، ترجمے اور تفاسیر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پر قرآن پاک کے نادر مخطوطات کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں