عراق: صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے چھ شرائط مقرر

پارلیمنٹ نے صدارتی امیدواروں کے کوائف طلب کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ کے بعد منتخب ایوان نے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے چھ شرائط مقرر کی ہیں اور ان پر پورا اترنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس صدر جمہوریہ کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کے تحت دستور کے آرٹیکل 2 مجریہ 2012ء کے مطابق صدر جمہوریہ کے چناؤ کے لیے چند شروط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ اس قانون کی رو سے اتوار 20 جولائی تک تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا اور پارلیمنٹ نیا صدر منتخب کرے گی۔

صدارتی امیدوار کے لیے لازمی قراردی گئی چھ شرائط کچھ یوں ہیں۔ یہ کہ امیدوار عراق میں پیدا ہوا۔ اس کے والدین دونوں عراقی شہریت کے حامل ہوں۔ کم سے کم عمر چالیس سال ہو، سیاست میں اچھی شہرت رکھتا ہو۔ استقامت، عدل وانصاف کے اوصاف سے متصف اور ملک و قوم کے لیے مخلص ہو۔ کبھی کسی جرم میں عدالت کو مطلوب نہ رہا ہو اور کم سے کم تعلیم گریجویشن ہو۔

متذکرہ شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار اگلے دو روز کے اندر اندر اپنے کاغذات اور ضروری کوائف کے ہمراہ تحریری درخواستیں اسپیکر کے دفتر میں جمع کرا دیں تاکہ ان کی روشنی میں صدر جمہوریہ کا انتخاب عمل میں لایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں