اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

سلامتی کونسل کی غزہ میں بڑھتی ہلاکتوں پر بھی تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

روانڈا کے سفیر ایکوین رچرڈ گاسانا نے اس جنگ بندی اپیل کے بارے میں بتایا ''سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔'' پندرہ 15 رکنی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کی صدارت روانڈ ا نے کی ہے۔

روانڈا کے سفیر کے مطابق '' سلامتی کونسل کے ارکان نے فریقین سے فوری جنگ بندی کے لیے کہا ہے۔ واضح رہے سلامتی کونسل کی یہ اپیل اسرائیلی بمباری سے ایک ہی فلسطینی خاندان کے سات بچوں سمیت نو افراد کی ہلاکت کی خبر آنے کے کچھ ہی دیر پہلے سامنے آئی ہے۔ یہ تمام لوگ اپنے گھر کے اندر اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے ہیں۔

آٹھ جولائی سے اسرائیلی کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان شہید ہونے والوں میں غالب اکثریت عام شہریوں کی ہے جن میں چار سال کے بچوں سے لے کر بوڑھی عورتیں بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق غزہ کے جنوب میں ایک گھر میں 16 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ ایک فلسطینی ذمہ دار قدرہ کے مطابق یہ واقعہ خان یونس کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں