غزہ بمباری، شاہ عبداللہ سے شاہ مراکش کا تبادلہ خیال

دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ سے مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ملاقات کی ہے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔ مراکش کے شاہ ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔

دونوں فرمانرواوں نے اس ملاقات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس کے خطے پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ کی جنگ کے تناظر میں اسلامی دنیا، عالم عرب اور عالمی سطح پر سامنے آنے والی پیش رفت پر غور کیا ۔ خصوصا اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر جاری جبر وتشدد پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے سوال پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے چند ہفتے پہلے ہی شاہ عبداللہ نے بھی مراکش کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں