حکومت سازی سے متعلق نوری المالکی کی درخواست مسترد

مالکی نے صدر سے اپنی جماعت کو حکومت سازی کی دعوت کا مطالبہ کیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے صدر فواد معصوم نے وزیر اعظم نوری المالکی کا وہ مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پارلیمانی بلاک 'اسٹیٹ لاء' کو حکومت سازی کی دعوت دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ نوری المالکی کا استدال تھا کہ ان کے بلاک نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشتیں حاصل کیں تھیں اس لئے عراق کی پیش آئند حکومت بنانا انہی کا حق ہے۔

پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ صدر جمہوریہ فواد معصوم کو عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ایوان میں سب سے زیادہ نشتیں جیتنے والے نیشنل الائنس کو عراق کی آئندہ حکومت بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر فواد معصوم کو ملنے والی تحریری درخواست پر نیشنل الائنس کے سربراہ ابراہیم الجعفری اور اتحاد میں شامل دیگر رکن جماعتوں کی قیادت کے دستخط ثبت ہیں۔

نشنل الائنس میں المواطن پارٹی، الاصلاح الوطنی، الفضیلہ اور صادقون اتحاد کے علاوہ صدری پارٹی جیسی فورسز موجود ہیں۔

ادھر اتوار کے روز عراقی صدر فواد معصوم نے ہفتے کی روز پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی حکومت سازی کے امور کے تناظر میں ملاقات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں