دمشق کی مسجد میں بشار عید کی نماز میں نمودار!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے صدر بشار الاسد نے دارالحکومت دمشق کے وسط میں واقع جامع الخیر میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر کئی اہم حکومتی مقربین بھی موجود تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بشار الاسد کی نماز عید کی براہ راست کوریج کی۔

صدر اسد کی آمد سے قبل شام کے مفتی اعظم محمد بدر الدین حسون اور وزیر برائے مذہبی امور محمد عبدالستار السید مسجد میں پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے مسجد میں آمد پر صدر کا استقبال کیا۔ بشار الاسد کے ہمراہ وزیر اعظم وائل الحلقی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جھاد اللحام، گورنر دمشق بشر الصبان اور حکمران البعث پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہلال الھلا سمیت کئی اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں