فائر بندی پر مذاکرات کے لئے فلسطینی قیادت کی قاہرہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

'العربیہ' کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وفد مصر کی جانب سے سیز فائر کے مسودے پر غور کے لئے قاہرہ روانہ ہوا ہے۔ یہ منصوبہ قاہرہ نے حال ہی میں پیش کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ حماس، فتح اور جہاد اسلامی پر مشتمل جماعتوں کی نمائندہ فلسطینی قیادت قاہرہ میں ملاقات پر تیار ہو گئی ہے تاکہ جنگ بندی سے متعلق مصری تجویز پر غور کیا جائے۔

انہی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی وفد میں فتح کی نمائندہ بزرگ رہنما عزام الاحمد، حماس کی نمائندگی ڈاکٹر موسی ابو مرزوق جبکہ جہاد اسلامی کی نمائندگی زیاد النخالہ کر رہے ہیں۔ اس وفد کی مصر کے عمومی محکمہ سراغرسانی کے ڈائریکٹر جنرل ماجد فرج سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں سنہ 2012ء میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگی معاہدے کو اپنی مزید گفتگو کی بنیاد بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ رفح کراسنگ کا معاملہ فلسطینیوں اور مصر کے درمیان ہے، اسرائیل کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئے۔ نیز یہ کہ صدارتی باڈی گارڈ کی فورس کو تمام سرحدی راہداریوں پر تعینات کیا جانا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں