رفح میں اسرائیلی شیلنگ سے جمعہ کو 62 فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں جمعہ کے روز شہید ہونے والوں کی تعداد 62 سے تجاوز کر چُکی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر مدحت عباس نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 62 سے زائد افراد شہید ہو چُکے ہیں جبکہ 220 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق آٹھ جون سے اس فلسطینی علاقے میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1509 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی تمام تر فوجی ہلاکتیں 17 جولائی سے غزہ میں شروع کیے جانے والے زمینی آپریشن کے بعد سے اب تک ہوئی ہیں۔ غزہ کے علاقے سے داغے جانے والے راکٹوں کی زد میں آ کر تین اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں