.

شام، باغیوں کا جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی

انٹرنیٹ پر ویڈیو فوٹیج بھی جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام لڑنے والے باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اسد رجیم کا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے۔ جہاز گرانے کا یہ واقعہ مبینہ طور پر لبنانی سرحد سے متصل قلمون کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

باغیوں نے انٹرنیٹ پر شامی طیارے گرائے جانے کی ویڈیو فوٹیج بھی اپ لوڈ کر دی ہے۔ جس سے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ طیارہ مار گرایا گیا ہے یا اسے نقصان ہوا ہے۔

اسد رجیم کے مخالف شام نیوز نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں پائلٹ خود کو بچانے کے لیے کود گیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے سرگرم آبزرویٹری کا کہنا ہے یہ واضح نہیں کہ جہاز کو گرایا گیا ہے یا وہ تکنیکی خرابی کے طباعث گرا ہے۔

قلمون کے علاقے کو اس سال اس وقت قبضے میں کیا گیا تھا جب اسد رجیم کی حامی حزب اللہ نے باغیوں سے ان کا مضبوط گڑھ یبرود دوبارہ چھین لیا تھا۔

واضح رہے اسد رجیم کے خلاف باغی فوج 2011 میں ابھرنے والی تحریک کے آغاز سے لڑ رہی ہیں۔ اب اس لڑائی کا چوتھا سال جا رہا ہے۔