نیو یارک: حماس کے حق میں امریکی خاتون کے نعرے

تنہا مظاہرہ کرنے والی خاتون نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک امریکی خاتون غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 27 روز مکمل ہونے کے بعد حماس سے اظہار یکجہتی کے لیے اکیلی سڑک پر نکل آئی۔

غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے والی یہ خاتون بہ آواز بلند کہہ رہی تھی '' حماس زندہ باد، حماس پر اللہ کی رحمت ہو''۔
امریکی خاتون کا فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا انداز منفرد تھا کہ وہ اکیلی بھرے پرے نیو یارک میں اپنے احساسات دوسروں تک پہنچا رہی تھی۔ اس سے پہلے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔

اس اپنی دھن میں مگن خاتون کے نعرے سن کر ایک اور امریکی نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا تم بیمار ہو جو دہشت گردوں کے حق میں نعرے لگا رہی ہو۔

خاتون نے جوابا کہا میں اسرائیل کے لیے رحم نہیں مانگ رہی ہے، کیونکہ اسرائیل دہشت گرد ہے۔ اس پر دوسرا امریکی برا مان گیا اور دونوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہو گئی۔

بعد ازاں اس سارے منظر پر مبنی ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جسے اب تک امریکا اور امریکا سے باہر بہت سارے لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں