مصر، لیبیا میں فوجی مداخلت پر تیار

عمرو موسی نے اس بارے میں عوامی مباحثے کی سفارش کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کے سابق وزیر خارجہ عمرو موسی نے مصری حکومت کو لیبیا میں جاری تنازعے کے فوجی حل پر غور کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے ایک باضابطہ جاری کردہ بیان میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ مصر، لیبیا میں فوجی مداخلت کا سوچ رہا ہے۔

واضح رہے لیبیا 2011 کے بعد سے مسلسل عسکریت پسندوں اور مقتول معمر قذافی کے باغیوں کی دست برد میں ہے، جس کی وجہ سے لیبیا میں بد امنی زوروں پر ہے۔

عمرو موسی کے مطابق ''مصر کے مغربی پڑوسی لیبیا میں تازہ لڑائی اور بد امنی خود مصری سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ سمجھی جا رہی ہے، نیز لیبیا کی صورت حال دوسرے ہمسایوں اور عرب دنیا کے لیے بھی خطرے اور پریشانی کا ذریعہ ہے۔ ''

سابق وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ''فرقہ پرست اور انتہا پسند گروہ مصری قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرے کا ذریعہ ہیں، اس لیے میں اس معاملے رائے عامہ کو اعتماد میں لینے کے لیے عوامی سطح پر ایک بحث شروع کرانے کے حق میں ہوں۔ ''

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے عمرو موسی کے اس بیان پر کسی تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ عمرو موسی مصری معاشرے میں سیاسی اعتبار سے اہمیت رکھنے والی شخصیت ہیں۔ انہیں صدر عبدالفتاح السیسی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عمرو موسی کا یہ بیان اس امر کا اظہار ہے کہ لیبیا میں فوجی مداخلت حکومت کی سطح پر ایک اہم اور زیر غور منصوبہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں