.

داعش کا اہم شامی فوجی اڈے پر قبضہ

صوبہ رقہ میں سرکاری فوج کے پاس صرف ایک ائیر پورٹ باقی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی ریاست عراق و شام سے منسلک جہادیوں نے شام کے غیر معمولی اہمیت کے حامل فوجی اڈے بریگیڈ 93 پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ فوجی اڈا رقہ صوبے میں ہے جس پر داعش نے راتوں رات قبضہ کر لیا ہے۔

شام کی صورت حال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق داعش اڈے پر قبضہ کرنے میں شدید لڑائی اور تین خود کش حملوں کے بعد کامیاب ہوئی ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق شام کی سرکاری افواج کے پاس اس صوبے میں اب صرف ایک ائیر پورٹ کا کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

خیال رہے سرکاری فوج نے اپنے فوجیوں کی ایک خاص تعداد کو بریگیڈ 93 سے پہلے اس وقت ہی نکال لیا تھا جب ماہ جولائی میں داعش نے ڈویژن 17 پر قبضہ میں کیا تھا۔ اس قبضے کے دوران کم از کم 85 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔