.

شاہ عبداللہ کی نامزد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حیدرالعبادی کو عراق کا نیا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ''شاہ عبداللہ نے حیدر العبادی کو برادر ملک عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد کا ایک اعلامیہ بھیجا ہے اور ان کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں کامیاب وکامران کرے اور عراقی عوام کے درمیان اتحاد ویگانگت اور عراق کے اتحاد اوراستحکام کے لیے ان کی مدد فرمائے''۔

سعودی فرمانروا نے اعلامیے میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ عراق نئے وزیراعظم کے دورحکومت میں عرب دنیا اور مسلم دنیا میں دوبارہ اپنا جائز مقام حاصل کرے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ نے عراقی پارلیمان کے اسپیکر سلیم جبوری اور عراقی صدر فواد معصوم کو بھی الگ الگ اعلامیے بھیجے ہیں۔صدر فواد معصوم کے نام اپنے پیغام میں شاہ عبداللہ نے انھیں ان کے بطور صدر انتخاب اور حیدر العبادی کوعراق کا وزیراعظم نامزد کرنے پر مبارک باد دی ہے۔