.

نئے عراقی وزیر اعظم کے گھر کے قریب خودکش حملہ

بمبار نے البغدادی کے گھر جانے والی سڑک کے ناکے پر خود کو اڑایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی دالحکومت بغداد میں دو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بغداد میں نئے وزیر اعظم کے گھر کے قریب ایک خودکش بمبار نے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق "بدھ کے روز ایک خودکش حملہ آور نے عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر البغدادی کے گھر کی سمت جانے والی سڑک پر لگائے گئے چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

فوری طور پر نقصان کے بارے میں اطلاع نہیں مل سکی اور نہ حیدر البغدادی کے دفتر کا کوئی اہلکار اس واقعہ پر تبصرے کے لیے مل سکا۔

۔۔۔۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں ۔۔۔۔