نوری مالکی کی آمریت ختم، عراقی عوام کا جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں نوری المالکی کی جگہ حیدر العبادی کو نیا وزیراعظم نامزد کیے جانے کے بعد ملک بھرمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام نے نوری المالکی کی آمریت کے خاتمے پر دلی اطمینان اور سکون کا سانس لیا ہے۔ شہری"بائے بائےنوری المالکی" کے نعروں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو 'الوداع' کہہ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سماجی کارکنوں نے عراق میں نوری المالکی کی رُخصتی پرعوام میں جشن کی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ فوٹیج میں شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کو "بائے بائے نوری المالکی" کے نعرے لگاتے اورسڑکوں پر ناچتے دکھایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو فوٹیج کو ملک بھر کے شہریوں کی جانب سےغیر معمولی پذیرائی ملی ہے۔ فوٹیج کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ شورش کے شکارعراق کو بحران سے نکالنے کے یے وزیر اعظم اور صدرکو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومت کی تبدیلی کو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے تاہم نئی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں