.

خودکش بمباروں کے حصار میں بغدادی کا دورہ انبار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے بزعم خود خلیفہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے شہر الابنار کے مغربی قصبات راوہ اور القائم کا دورہ کیا ہے۔

دونوں بلدیات کے مقامی باشندوں نے 'العربیہ' کے نامہ نگار کو بتایا کہ ابوبکر البغدادی کے گذشتہ روز کیے جانے والے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ پچاس گاڑیوں کا ایک قافلہ تھا جن پر متعدد خودکش بمبار بھی اپنے 'خلیفہ' کی حفاظت کے لئے موجود تھے۔

اہالیاں علاقہ کے مطابق ابوبکر البغدادی شام اور عراق کے سرحدی علاقے القائم میں موجود ہے جہاں سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آج [بروز اتوار] کسی وقت شامی علاقے الرقہ جائیں۔

قبائلی ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ ان کے 'الحمزہ بریگیڈ' نے الرمادی کے مغربی علاقے میں داعش کا ایک حملہ پسپا کیا ہے۔