طرابلس: نامعلوم جنگی طیاروں کی صبح سویرے پروازیں

شہر میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، حکام کی خاموشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نامعلوم جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے پروازیں کی ہیں۔ اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

لیبیا کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ان نامعلوم طیاروں نے طرابلس کے ارد گرد میں پھیلے بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے عسکریت پسندوں پچھلے ایک ماہ سے قبضے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

پیر کی صبح نامعلوم جنگی طیاروں کی پروازوں کے معاملے پر تبصرہ کر نے کے لیے لیبیا کے سرکاری حکام دستیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ البتہ طرابلس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ تاہم ان شہریوں کا کہنا ہے انہیں دھماکوں کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مسراتا شہر سے تعلق رکھنے والی ملیشیا کے جنگجووں اور ان کے اتحادی مغربی قصبے زنٹون کے عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز طرابلس میں فائرنگ کی تھی۔ طرابلس پچھلے تین برسوں سے انتشار اور بد امنی کا شکار بنا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں