القاعدہ کا مشتبہ حامی فہد العجمی کویت میں گرفتار

امریکا اور اقوام متحدہ نے چند روز قبل پابندیاں لگائی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویتی شہری حجاج بن فہد العجمی کو کویتی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فہد العجمی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں عسکریت میں ملوث النصرہ فرنٹ کو مالی امداد دیتا ہے۔

فہد العجمی کو گذشتہ رات قطر سے کویت واپس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 26 سالہ فہد العجمی کو ائیر پر اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ نے پچھلے ہفتے فہد العجمی اور پانچ دوسرے اسلام پسندوں کو ان افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا جن پر پاندیاں عاِد کی گئی ہیں۔ اس پابندی کے باعث ان افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی کے علاوہ ان کے اثاثہ جات بھی منجمد کر لیے گئے ہیں۔

ان سب افراد پر الزام ہے کہ یہ افراد القاعدہ اور اس سے منسلک گروہوں کو روپیہ اور اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔ اسی ماہ اگست کے شروع میں امریکا نے بھی فہد العجمی سمیت دو دوسرے کویتی شہریوں پر اسی الزام کے تحت پابندیاں عاِد کی ہیں۔ کہ یہ لوگ النصرہ فرنٹ کو امداد دیتے اور اس کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں۔

ان پابندیوں سے کے حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ کویت دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں