کمانڈر القسام بریگیڈ کو شہید کرنے میں اسرائیل ناکام رہا

کمانڈر محمد دیف کی حالت بہتر ہے: خالد مشعل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے سربراہ خالد مشعل نے عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی حالت کے بارے میں بتایا ہے کمانڈر محمد دیف کی حالت بہتر ہے۔ کمانڈر محمد دیف اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیل نے اپنی وحشیانہ بمباری کے دوران بطور خاص نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی حملے کے دوران کمانڈر دیف کی اہلیہ اور سات ماہ کا کم سن بیٹا شہید ہو گئے تھے، تاہم القسام بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کرنے میں اسرائیل ناکام ر ہا تھا۔

حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اپنی جماعت کے عسکری ونگ کے اس کمانڈر کی صحت و عافیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کمانڈر دیف پر حملے کے باوجود انہیں شہید کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کمانڈر محمد دیف کو القسام بریگیڈ کی زیر زمین سرنگوں اور بنکرز کی تعمیر کی حکمت عملی کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کمانڈر دیف کو شہید کرنے کی کوشش مگر ناکام رہی۔ تاہم بنجمن نیتن یاہو نے کہا القسام بریگیڈ کے کمانڈر ہمارے اہداف رہے ہیں اور ان میں سے کسی کے لیے تحفظ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں