.

شامی فوج کے فضائی حملے میں 18 جنگجو ہلاک

دیرالزور میں حملے میں داعش میں شامل امریکی جہادی بھی مارا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے ایک مضبوط ٹھکانے پر حملے میں ایک امریکی جہادی سمیت اٹھارہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ دیرالزور کے ایک قصبے غریبہ میں داعش کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تھا۔

آبزرویٹری کے بیان کے مطابق حملے میں اٹھارہ جنگجو اور ان کے لیڈر مارے گئے ہیں اور ان میں ایک امریکی جہادی بھی شامل ہے۔داعش نے اس ہیڈکوارٹر میں ایک جیل بھی قائم کررکھی تھی اور حملے کے بعد متعدد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جولائی میں شامی فوج کو دیرالزور سے لڑائی کے بعد نکال باہر کیا تھا اور اس صوبے پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کر لی تھی۔