.

قاہرہ: سعودی عرب کے بڑے سفارت خانے کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے ملک کے سفارت خانے کی نو تعمیر شدہ بہت بڑی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں عرب ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

شہزادہ سعود الفیصل نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ ''ان ہیڈکوارٹرز میں صرف سفارت خانے کے دفاتر ہی نہیں ہوں گے بلکہ ان سے مصر میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو سفارت خانے سے روابط میں سہولت رہے گی''۔

انھوں نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر دونوں ملکوں کی قیادت کو سراہا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ شہزادہ خالد بن سعود نے اس موقع پر بتایا ہے کہ سفارت خانے کے عملے کے ارکان کی تعداد ڈھائی سو ہے۔اس کی نئی عمارت چالیس ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اور اس پر دو ہزار ایک سو ڈالرز فی مربع میٹر لاگت آئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ''نئے سعودی سفارت خانے میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں مصری حکام اور دوسرے ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے۔