غزہ تعمیر نو ڈونر کانفرنس 12 اکتوبر کو قاہرہ میں ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی اکاون روز تک جاری رہنے والی ننگی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس 12 اکتوبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گی۔

خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے قاہرہ میں اپنے نارویجن ہم منصب بورگ برینڈے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس پیش آئند ماہ بارہ اکتوبر کو قاہرہ میں ہو گی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے دوست ممالک کو جلد ہی دعوت نامے ارسال کر دیے جائیں گے۔

قبل ازیں ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مصر اور ناروے کی نگرانی میں جمع کی جانے والی امدادی رقوم صرف فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو دی جائیں گی۔

مسٹر برینڈے کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے عالمی امداد کے حصول کی نگران کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ناروے چند برسوں میں تیسری مرتبہ عالمی برادری سے غزہ می تعمیر نو کے لیے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرے گا۔

خیال رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے اختتام تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں غیر معمولی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ستمبر کے اوائل میں ماہرین نے غزہ کی تعمیر نو کا تخمینہ چھ ارب یورو لگایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں