لبنانیوں کی رقص کے ذریعے"داعش" کے خلاف جنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ "داعش" ان دنوں عالمی طاقتوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے اور امریکا کی قیادت میں جدہ میں اس تنظیم کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی اتحاد پر بات چیت بھی جاری ہے۔ اسی دوران لبنان کے شہریوں نے اپنے مخصوص انداز میں رقص وموسیقی کے ذریعے "داعش" کے خلاف جنگ شروع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "یو ٹیوب" پر ایک فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں لبنانی شہریوں کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے اور "داعش" کے خلاف نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں داعش کےخلاف مخصوص انداز میں جنگ لڑنے والے لبنانی شدت پسند تنظیم کو سخت پیغام دے رہے ہیں۔ ایک تقریب میں شریک افراد بعض جملے بار بار دہراتے ہیں۔ مثلاً موصل جلد آزاد ہو گا اور وہاں کے باشندے سکون کا سانس لیں گے۔ داعش کی دہشت گردی ختم ہونے والی ہے۔ لبنانی فوج کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا"۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ویڈیو کب اور لبنان کے کس شہر میں تیار کی گئی ہے تاہم ایسے لگ رہا ہے کہ یہ کسی ہوٹل میں تیار کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں