.

"داعش، شام سے عراق پر حملے کر رہی ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام "داعش" شام کی سر زمین کو عراق پر حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ عالمی برادری عراق کو داعش کی دہشت گردی سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے عراق کی سیاسی اور سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں ‌نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ سے تباہ حال عراق کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔

حیدر العبادی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف جاری جنگ میں بغداد کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں ‌نے کہا کہ عرق کطے میں محوری کردار ادا کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ اسے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔