عراق: پارلیمان میں نامزد وزیرداخلہ اور وزیر دفاع مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کی پارلیمان نے وزیراعظم حیدر العبادی کے نامزد کردہ وزیردفاع اور وزیرداخلہ کو مسترد کردیا ہے اور حکومت کی تشکیل کے لیے مدت میں توسیع کردی ہے۔

حیدر العبادی نے سنی رکن پارلیمان جابرالجابری کو وزیردفاع اور ایک شیعہ رکن پارلیمان ریاض الغریب کو وزیردفاع نامزد کیا تھا۔انھوں نے منگل کو ان دونوں ناموں کو پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا لیکن اراکین نے کثرت رائے سے انھیں مسترد کردیا ہے۔پارلیمان کا اجلاس اب جمعرات تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پارلیمان میں ان دونوں نامزد وزراء کے ناموں پر رائے شماری سے قبل دو ارکان پارلیمان حسین المالکی اور محمد سعدون نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ ریاض الغریب کی نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے اور شیعہ بدر بریگیڈ کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں