.

داعش کے ٹاپ 20 میں 19 عراقی، صرف ایک شامی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق اور شام میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شدت پسند تنظیم میں ویسے تو دنیا کے کئی ملکوں سے آئے جنگجوئوں کے چوں چوں کا مربہ ہے اور انہوں نے شام کے ایک بڑے حصے پر عملاً اپنی خود ساختہ حکومت (خلافت) بھی قائم کر رکھی مگر حیران کن بات یہ ہے کہ داعش کے چوٹی کے 20 اہم رہنمائوں میں سے صرف ایک کا تعلق شام سے باقی سب عراقی شہریت رکھتے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل کے فلیگ شپ پروگرام 'صناعۃ الموت' میں داعش کے صف اول کے بیس رہ نمائوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ ٹی وی پر یہ پروگرام آج جمعہ کو نشر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں داعش کی قیادت کے حوالے سے یہ اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ ذیل میں ان کے نام، کنیت اور تنظیمی عہدے بیان کیے جا رہے ہیں۔

< ابراہیم عواد البدری المعروف ابو بکر البغدادی/ داعش کا سربراہ

< فاضل الحیالی المعروف ابو مسلم الترکی عراقی فوج کا سابق افسر رہ چکا ہے/ تنظیم کا نائب امیر

< عدنان اسماعیل نجم المعروف ابو عبدالرحمان البیلاوی بھی سابق عراقی فوجی افسر ہے/ ناظم عمومی

<بشاراسماعیل الجرجر المروف ابو الحارث/تنظیم کی جنرل عسکری کونسل کا سربراہ

< عبداللہ احمد المشہدانی المعروف ابو قاسم/ جنگجوئوں کی بھرتی اور خود کش بمباروں کو تحفظ دینے کے شعبے کا انچارج

< محمد حمید الدلیمی المعروف ابوھاجر العسافی/ تنظیم کا کوآرڈنیٹر جنرل

< موفق مصطفیٰ الکرموش المعروف ابو صلاح/ تنظیم کے مالیاتی امور کا انچارج

< عبدالواحد خضیر احمد المعروف ابو علی الترکمانی/ تنظیم کے سیکیورٹی امور کا نگران

< اسماعیل الحمدانی المعروف ابو محمد بشار/ قیدیوں کے امور کا سربراہ

< شوکت حازم الفرحات المعروف ابو عبدالقادر/ تنظیم کے انتظامی شعبے کا انچارج

< خیری عبد حمود الطیاوی المعروف ابو کفاح / عسکری کارروائیوں کا نگران

< عوف عبدالرحمان العفوی المعروف ابو سجی/ تنظیم کے سماجی شعبے کا نگران

< فارس ریاض النعیمی المعروف ابو شیما/ اسلحہ کے ذخائر کا نگران

< احمد عبدالقادار الجزاع المعروف ابو میسرہ/تنظیم کا بغداد کا امیر

< عدنان لطیف لاسویداوی المعروف ابو مہند/ الانبار میں تنظیم کا سرنگران

< رضوان الطالب الحمدونی المعروف ابو جرناس/ شام اور عراق کی سرحدوں کے امور کا نگران

<احمد محسن الجحیشی المعروف ابو فاطمہ الجحیشی/ جنوبی بغداد میں تنظیم کا انچارج

< نعمہ عبد نائف الجبور المعروف ابو فاطمہ الجبور/ کرکوک میں تنظیم کا سربراہ

< وسام عبد الزبیدی المعروف ابو نبیل/ ضلع صلاح الدین میں داعش کا کمانڈر

< شامی نژاد طھ فلاحہ المعروف ابو محمد العدنانی کو تنظیم کے شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ العدنانی بیس اہم رہ نمائوں میں واحد کمانڈر ہے جس کا تعلق شام سے ہے۔ باقی تمام عراق سے تعلق رکھتے ہیں۔