بغداد: خودکش بم دھماکا ،14 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے کاظمیہ میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ میں چودہ افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے جمعرات کو کاظمیہ کے علاقے میں اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں سنی انتہا پسندوں اور سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام پراہل تشیع پر اس طرح کے خود کش بم حملوں کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں۔

دولت اسلامی کے جنگجوؤں نے جون سے عراق کے پانچ مغربی اور شمال مغربی صوبوں کے بیشتر علاقوں میں اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے۔انھوں نے عراقی سکیورٹی فورسز اور ان کی اتحادی شیعہ ملیشیاؤں کو لڑائی کے بعد ان علاقوں سے مار بھگایا تھا اور اب امریکا کے فضائی حملوں کی مدد سے عراقی فورسز داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے لڑرہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں