عراق میں یرغمال 49 ترک شہریوں کو رہائی مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے عراق میں یرغمال بنائے گئے اپنے 49 شہریوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ ترک شہری عراقی شہر موصل میں جون کے مہینے سے اسلامک اسٹیٹ کی قید میں تھے۔

ترک وزیر اعظم کے مطابق ترک خفیہ ایجنسی بحفاظت شمالی عراق میں یرغمال ان ترک شہریوں کو وطن واپس لے آئی ہے۔ اغوا ہونے والوں میں ترکی کے سفارت کار، فوجی اور بچے شامل تھے۔ داعش کے عسکریت پسندوں نے ترک سفارتخانے کا محاصرہ کرتے ہوئے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں