امریکا، پیرس میں میٹرو پر داعش کے حملوں کی منصوبہ بندی

نیویارک میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے انکشاف کیا ہے 'داعش' کے انتہا پسند امریکا اور پیرس میں میٹرو نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تاہم ادھر امریکا کے ایک اعلی عہدیدار نے عراقی رہنما کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس حیدر العبادی کی معلومات کی تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

جمعرات کے روز نیویارک میں امریکی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ مجھے بغداد سے باوثوق اطلاعات ملی ہیں کہ ان کے ملک میں ایسے افراد کا ایک گروہ گرفتار کیا گیا ہے کہ جو امریکا اور پیرس میں میٹرو جیسی جدید سفری سہولیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں ملنے والی اطلاعات انتہائی باوثوق حلقوں سے ملی ہیں، اس لیے انہیں ان کی صداقت کے بارے میں کسی قسم کا شک نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں