.

عراق: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، افسر اور عملہ ہلاک

ہیلی کاپٹر کو جہادیوں نے نشانہ بنایا، عینی شاہد، حکام خاموش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر بدھ کے روز بیجی کے قریب تباہ ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت بغداد سے تقریبا دو سو کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔

عینی شاہدوں اور مقامی لوگوں کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے ارکان کے علاوہ ایک سینئیر فوجی افسر بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ واقعے کی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے تاہم فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ البتہ مقامی لوگوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کو جہادیوں نے نشانہ بناکر مار گرایا ہے۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر بیجی سے واپس جارہا تھا کہ راستے میں تباہی سے دوچار ہو گیا۔ اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی فوری طور پر ظاہر نہیں کی ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جل کر مکمل طور پر سیاہ ہوگیا ہے۔ عراقی فوج امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادیوں کی مدد سے داعش کے خلاف نبرد آزما ہے

خیال رہے بیجی عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کے حوالے سے مشہور ہے۔ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں عراقی فوج کا تباہ پہونے والا دوسرا ہیلی کاپٹر ہے۔