.

داعش کی قیادت کا تعلق اخوان سے رہا ہے: یوسف قرضاوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر میں مقیم مصری نژاد عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ دولت اسلامی کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا ماضی میں اخوان المسلمین سے تعلق رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں علامہ قرضاوی نے بتایا کہ "بغدادی کو لیڈر بننے کا شوق رہا ہے جس نے اسے دہشت گرد تنظیم 'داعش' میں شمولیت پر مجبور کیا اور جیل سے رہائی کے بعد اس نے تنظیم کی قیادت سنبھال لی۔"

ویڈیو میں علامہ یوسف القرضاوی نے یہ بھی بتایا "کہ داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں نے جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر مختلف ملکوں سے نوجوان بھرتی کئے ہیں۔" واضح رہے کہ متذکرہ ویڈیو کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔