.

خواتین شائقین کو سعودیہ میں فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

سعودی فٹبال فیڈریشن، فیفا کے قواعد کا احترام کرتی ہے: ترجمان فیڈریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ویسٹرن سڈنی وانڈررز فٹ بال کلب کی خواتین شائقین اور حامیوں کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ فہد انٹر نیشنل فٹ بال سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

یہ خواتین مداح آسٹریلوی کلب کے ساتھ آئیں گی اور سعودی الہلال کلب کے خلاف یکم نومبر کو فائنل میچ دیکھیں گی۔ سعودی فٹبال فیڈریشن نے اس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عریبین فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ۔ آسٹریلوی مداح خواتین کو اجازت دینا سعودی فٹ بال فیڈریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔''

انہوں نے مزید کہا '' ایشین فٹ بال کانفیڈریشن جو کہ اس فائنل میچ کی آرگنائزر بھی ہے، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ ان خواتین مداحین کو آنے دیا جائے، اس لیے فیفا کے قواعد کے احترام کی سعودی فٹ بال فیڈریشن پابند ہے۔''

ترجمان کے مطابق '' فیفا اور اے ایف سی کے تحت ہونے والا کوئی میچ ان کا مسئلہ ہے ، ہمیں ان کی طرف سے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔''

چونکہ فٹبال کی دونوں عالمی تنظیمیں خواتین کے میچ دیکھنے پر پابندی عاید نہیں کرتی ہیں اس لیے ترجمان نے کہا سعودی فٹ بال فیڈریشن نے بھی انہیں ''اکاموڈیٹ '' کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔''

ترجمان نے وضاحت کی '' یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خواتین سٹیڈیم میں آکر فٹ بال میچ دیکھیں گی بلکہ اس سے پہلے بھی خواتین اس طرح کے میچ دیکھتی رہی ہیں۔''