.

عراق: رمادی پر اتحادیوں کی بمباری، 30 انتہا پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سیکیورٹی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا ہے عراقی شہر الرمادی کے مغربی علاقے میں انتہاء پسندوں کے ایک کیمپ پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں انتہاء پسندوں کے زیر استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اور دوسرا ساز و سامان تباہ ہوا۔

درایں اثنا بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی نے 'العربیہ' سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہاء پسندوں پر تین اطراف سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق قبائیلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر انتہا پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں دسیوں انتہا پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔