.

بحرین: پارلیمانی، بلدیاتی انتخابات میں اخوان کو شکست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست بحرین میں کل اتوار کے روز چھ حلقوں میں پہلے مرحلے میں پارلیمانی اور بلدیاتی اتنخابات میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ آزاد امیدوار اور سلفی جماعت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملک کے دیگر 34 حلقوں میں پولنگ آئندہ ہفتے کے روز ہو گی۔ گذشتہ روز ہونے والی پولنگ میں ٹرن آئوٹ 51 اعشاریہ 5 فیصد رہا جس سے یہ انداز ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے بعض گروپوں کی جانب انتخابی کے بائیکاٹ کے حق میں دیے گئے فتاویٰ بے زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئے ہیں اور عوام نے پورے جوش اور جذبے کے تحت انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے۔

ماہرین کے خیال میں بائیکاٹ گروپ کی جانب سے چلائی گئی مہم کے نتیجے میں ٹرن آئوٹ پر 16 فیصد فرق پڑا ہے کیونکہ سنہ 2010ء کے انتخابات کے دوران ٹرن آئوٹ 67 فیصد رہا۔

پہلے چھ حلقوں میں ہونے والی پولنگ میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پرسلفیوں کی نمائندہ جماعت "الاصالہ" کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ پولنگ کے پہلے مرحلے میں چار آزاد اور دو سلفی جماعت کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اخوان المسلمون کی نمائندہ "المنبر" اور اہل تشیع کے الفتاح الائنسکا کوئی ایک امیدوار بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک سخت سیاسی تنائو سے گذر رہا ہے۔ ملک کی نمائندہ اہل تشیع کی جماعتوں نے حالیہ انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔