.

امریکی اتحادیوں کے شام،عراق میں داعش پر فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز شام اور عراق میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر پندرہ فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکا کی قیادت میں مشترکہ ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے داعش کے جنگجوؤں کے متعدد یونٹوں اور عمارتوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں پر سات اور عراق میں آٹھ حملے کیے گئے ہیں۔تاہم ان حملوں میں ہونے والی ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔