.

میسٹورا کے زبانی منصوبے پر شامی اپوزیشن کا تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی اپوزیشن کے نمائندہ قومی اتحاد کے رہنماوں نے دوسری روز بھی استنبول میں ہونے والے اجلاس میں روس اور شام کے لئے یو این کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی میسٹورا کی جانب سے پیش کردہ منصوبے پر تبادلہ خیال جاری رکھا۔

اپوزیشن اور انقلابی جماعتوں کے قومی اتحاد کی سیاسی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر بدر جاموس کا کہنا تھا کہ اتحاد کی جنرل کونسل کے اٹھارویں اجلاس کے پہلے روز شام کے اندر سیاسی اور محاذ جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بدر جاموس نے اپوزیشن جماعتوں کو ماسکو میں جنرل کانفرنس منعقد کرنے کی روشی پیشکش پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشکش کے بارے میں ہمارے بہت سے تحفظات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی پیشکش صرف اپوزیشن کے نمائندہ فورمز کو ہی کی جانی چاہیں۔

ماسکو کانفرس یا روسی پلان کے بارے میں اٹھائے گئے اعتراضات میں اہم نکات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ماسکو کانفرنس کے لئے اپوزیشن کے نمائندگان کو انفرادی حیثیت میں دعوت دی جا رہی ہے۔ انہیں اپنی سیاسی جماعتوں کے نمائندے کے طور پر کانفرنس میں مدعو نہ کیا جانا محل نظر ہے۔