.

اتحادیوں کے حملے میں داعش کے تیل کے پانچ ذخائر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی قیادت میں دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے خلاف جاری فضائی آپریشن کے دوران تازہ حملوں میں مشرقی شام میں تنظیم کے زیر قبضہ تیل کے پانچ ذخائر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتوار اور سوموار کے دنوں میں شام کے مختلف مقامات پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی کارروائیوں میں داعش کے زیرکنٹرول خام تیل کی ریفائنریوں اور تیل پائپ لائنوں کو تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو فوجی گاڑیوں اور ایک اسلحے کے گودام کو بھی بمباری سے اڑا دیا گیا ہے۔

بمباری میں داعش کے قبضے میں تیل صاف کرنے، سپلائی مراکز اور آئل ٹینکروں کو تباہ کیا گیا۔

ادھر اتوار اور پیر کے ایام میں ترکی کی سرحد متصل کرد اکثریتی شہر کوبانی میں داعش کے مراکز آٹھ فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں تنظیم کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ عراق میں اتحادی فوج نے داعش کے خلاف گذشتہ دو دنوں میں شمالی شہر موصل، القائم اور الرمادی میں چھ فضائی حملے کیے گئے۔