’مذہبی بنیادوں پر عراق کی تقسیم قبول نہیں کریں گے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین عمار الحکیم نے کہا ہے کہ مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر عراق کے وفاق کو توڑنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر الحکیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ عراق کے دستور میں ملک کے وفاق کو قائم رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے مگر مذہبی بنیادوں پر ملک تقسیم کرنے کی سازشیں بھی جاری ہیں۔ ہم عراق کے وفاق کو کسی صورت میں گزند نہیں پہنچنے دیں گے اور عراق کی سالمیت کابھرپور دفاع کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں