اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا انوکھا انداز

غزہ کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، رفتار 80کلومیٹر فی گھنٹہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک ساٹھ سالہ شخص نے مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے غزہ کے باسیوں اور بے گھر شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یخ ٹھنڈے برفیلے پانی میں تیراکی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان دنوں مشرق وسطی کو ایک معمول سے ہٹے ہوئے سخت سرما کا سامنا ہے اور کیمپوں میں پناہ لینے والے مذکورہ فلسطینی اور شامی اس سے غیر معمولی طور پر متاثر ہیں۔

فلسطینی شہر الخلیل میں درجنوں افراد نے اسحاق ابو ملایا کی یخ ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا۔ مقامی ٹی وی کے مطابق ابو ملایا نے دوسری مرتبہ ان برفیلے پانیوں سے لڑنے کی یہ کوشش کی ہے۔

برفانی طوفان نے نقل مکانی کر کے مہاجر کیمپوں مین پناہ لینے والوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں اس برفانی طوفان کی رفتار اسی کلو میٹر فی گھنٹہ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کیمپوں کا اپنی جگہ پر رہنا مشکل ہو گیا۔

غزہ کے وہ لاکھوں باسی اس برفانی طوفان سے بطور خاص متاثر ہوئے ہیں جن کے ایک لاکھ سے زائد گھر اسرائیل نے پچاس روزہ جنگ کے دوران وحشیانہ بمباری سے تباہ کر دیے تھے۔

اس جنگ میں بائیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات پانچ شمی پناہ گزین جن میں تین بچے بھی شامل ہیں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں