مصر: دو مرحلوں میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان

انتخابات بائیس اور تئیس مارچ کو منعقد ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری حکومت نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات دو مرحلوں میں مکمل کیے جائیں گے۔

پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد فوجی سرپرستی میں قائم ہونے والی عبوری حکومت نے ابتداً پارلمانی انتخابات جاری کیے گئے نقشہ کار کے مطابق پچھلے سال کے پہلے وسط میں کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ضروری خیال کیا گیا کہ پہلے صدراتی انتخاب کرایا جائے۔

اب جبکہ صدارتی انتخابات کو چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے اور صدر السیسی نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، پارلیمانی انتخابات بائیس اور تئیس مارچ کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مصری حکومت کو یقین ہے کہ تقریبا چار سال سے جاری بحرانی صورت حال پارلیمانی انتخاب کے بعد قابو میں آجائے گا اور ملک میں معاشی استحکام بڑھے گا۔

مصر پچھلے دو ڈھائی سال سے پارلیمنٹ کے بغیر ہے۔ سابقہ پارلیمنٹ میں اسلام پسندوں کی اکثریت منتخب ہو کر آ گئی تھی، تاہم بعد ازاں ایک عدالتی فیصلے سے اس پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیا گیا۔ بعدازاں اسلام پسند صدر مرسی کو فوج نے برطرف کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں