وینزویلا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وینزویلا کے صدر نیکولا ماڈورو موروس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی۔ مہمان صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے مابین دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے وینزویلا کے صدر کے لیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اہم حکومتی شخصیات سمیت سعودی عرب میں متعین وینزویلا کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں