لیبیا کی متوازی حکومتوں کے درمیان مذاکرات

یو این کی نگرانی میں مذاکرات امن کے لیے آخری موقع ہیں: یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اقوام متحدہ کی کوششوں سے لیبیا کے متحارب گروپوں اور متوازی حکومتوں کے درمیان آج سے مذاکرات شروع ہو نے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام ان امن مذاکرات کو امن کے لیے آخری امید سمجھ کر اہمت دے رہے ہیں۔ مذاکرات کی اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی نمائند ے برنارڈینو لیون کی زیر نگرانی ہوں گے۔

یہ پیش رفت اس ناامیدی کے بعد ممکن ہوئی ہے جو منگل کے روز ایک فریق نے اپنی مذاکرات میں فوری شرکت مشکوک طاہر کرکے پیدا کر دی تھی۔ مغربی ممالک توقع کر رہے ہیں کہ جنیوا مذاکرات لیبیا میں جاری طویل بحرانی صورتحال کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

واضح رہے شمالی افریقہ کے تیل پیدا کرنے والے اہم ملک میں اس کے مطلق العنان حکمران معمر قذافی کے بعد سے مسلسل خانہ جنگی چل رہی ہے۔

بین الاقوامی برادری کی طرف سے تسلیم کردہ وزیر اعظم عبداللہ الثانی کی حکومت مشرقی سرحد کے قریب ایک دور افتادہ قصبے میں قائم ہے، جبکہ طرابلس میں اسلامی عسکریت پسندوں کا قبضہ چل رہا ہے۔ اس وقت لیبیا میں دو متوازی حکومتیں اور دو ہی پارلیمنٹس کام کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے منگل کے روز ہی طرابلس میں قائم حکومت نے کہا تھا کہ اس کی پارلیمنٹ نے اتوار کے دن تک مذاکرات میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ ان کی پارلیمنٹ کو مذاکراتی عمل کے میکانزم کے بارے میں شکوک ہیں۔

طرابلس حکومت کے نمائندے کا کہنا تھا '' ہم مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں لیکن اقوام متحدہ کے نمائندے کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کا میکانزم واضح کرے۔ ''

تاہم جنیوا میں اقوام متحدہ کی ٹیم ان مذاکرات کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ الثانی کی حکومت کا نمائندہ جنیوا پہنچنے کے لی پہلے تیونس میں موجود ہے۔

دریں اثناء یورپی یونین نے آج سے جنیوا میں امکانی طور پر شروع ہونے والے ان من مذاکرات کو آخری موقع قرار دیا ہے۔ مغربی ممالک لیبیا کی خانہ جنگی پر مشوش ہیں۔

فریقین کے لیے دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول کی جنگ کے علاوہ تیل کے وسائل پر قبضے کی خواہش بھی اس خانہ جنگی کا اہم سبب ہے۔ ،لک کی اہم آئل تنصیبات حملوں کی زد میں ہیں اور دو مشرقی آئل پورٹ اور ان سے متعلقہ آئل فیلڈز ابھی تک بند ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں