ضلع دیالی کے بیشتر حصے پر عراقی فوج اور قبائل کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے نائب وزیراعظم بہاٗء الاعرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی فوج اور قبائلی جنگجوئوں نے ضلع دیالی میں دولت اسلامی داعش کو شکست دینے کے بعد بیشتر علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع دیالی کے چند ایک مقامات پر دہشت گرد موجود ہیں۔ ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی نائب وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے دیالی اور دوسرے علاقوں میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ جن علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے وہاں شہریوں کی واپسی کا عمل بھی اب جاری ہے۔

خیال رہے کہ عراقی فوج نے چار جنوری کو ضلع دیالی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی کے جنگجوئوں کے خلاف اس وقت وسیع آپریشن شروع کیا تھا جب ضلع صلاح الدین کے المقدادیہ شہر سے بھی فوج کو کمک فراہم کی گئی تھی۔ عراقی فوج اور قبائل نے المقدادیہ کے شمال سے ضلع دیالی میں موجود داعشی جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اس سے قبل فوج نے المقدادیہ کےقصبے سنسل سمیت تین اہم دیہات سے دہشت گردوں کو نکال دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں