عراقی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے صدر ڈاکٹر فواد معصوم نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی دفتر میں ملاقات کی اور ان کے پیش رو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کے دوران عراقی صدر نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مرحوم کی عرب دنیا اور عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

ملاقات کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے موقع پر ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں