دیالا کے بعد کوبانی میں بھی داعش کو شکست فاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کرد جنگجوئوں نے شام کے ترکی سے متصل سرحدی شہر کوبانی کو دولت اسلامی"داعش" کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ اس سے قبل عراقی فوج نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اس نے شمالی شہر دیالا سے داعش کے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ کرد جنگجوئوں نے کوبانی کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شہر کو داعش کے عسکریت پسندوں سے پاک کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق کوبانی میں داعش اور کرد جنگجوئوں کے درمیان 112 دن تک مسلسل خونریز لڑائی جاری رہی ہے جس میں دونوں طرف ایک دوسرے کو بھاری جانی نقصان بھی پہچایا گیا۔ حالیہ دنوں میں کوبانی میں داعش کے جنگجوئوں کی سپلائی لائن منقطع ہونے کے باعث شدت پسندوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کوبانی کے مختلف مقامات پر شدت پسندوں اور کرد جنگجوئوں کے درمیان اکا دکا جھڑپیں ہوتی رہیں ہیں تاہم اب کرد حکام کا کہنا ہے کہ انہوں ‌نے شہر کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ تاہم شہر کے مشرقی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز کرد فوج نے کانی عریان کالونی کے اطراف سے پیش قدمی شروع کی تھی۔ کرد جنگجوئوں ‌نے تشرین اسکول پر قبضہ کرنے کے بعد شہر کی دیگر کالونیوں پر قبضے کی راہ ہموار کر لی تھی۔ گھیرا تنگ ہونے کے بعد داعش کے جنگجو فرار ہو گئے تھے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ داعش نے کوبانی میں حال ہی میں 140 جنگجوئوں کا ایک گروپ بھیجا جس میں سے بیشتر کی عمریں 18 سال سے بھی کم تھیں اور انہیں حالیہ دنوں میں داعش مین شامل کرنے کے بعد انہیں جنگی تربیت دی گئی تھی۔ آبزرویٹری کے مطابق گذشتہ روز کوبانی میں کردوں کے حملے میں داعش کے چھ جنگجو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

کرد جنگجوئوں کی جانب سے جنوب مغربی کوبانی کے"مامید" اور "ترمک" علاقوں پر قبضے کے بعد شہر کے بلند مقامات پر اپنے پرچم بھی لہرا دئے ہیں۔ شام کے شہروں حلب اور الرقہ کی سے داعش کے مراکز کو ملانے والی شاہرائوں پر بھی اب کرد جنگجوئوں کا کنٹرول ہے۔ کردوں نے ایک اسکول مسجد سیدان کو بھی داعش سے آزاد کرانے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں