مصری شہر اسکندریہ میں بم دھماکا، ایک ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سیکیورٹی حکام کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں منگل کی صبح ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ کار مبینہ طور پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی کی تھی۔

مصر کے دوسرے بڑے شہر میں ہونے والے حملے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے تاہم ہلاک و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مغربی اسکندریہ میں پولیس اسٹیشن پر آتشین بم سے حملہ کیا، جس سے عمارت کے ایک حملے میں معمولی آگ لگی، تاہم زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے اتوار کے روز سنہ دو ہزار گیارہ میں حسنی مبارک کے طویل اقتدار کا دھڑن تختہ کرنے والے عوامی انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں میں 25 افراد ہلاک ہوئے۔

سیاسی کارکنوں نے الزام عاید کیا ہے صدر عبدالفتاح السیسی نے فوج کی مدد سے سنہ دو ہزار تیرہ میں اخوان المسلمون کی حکومت کا خاتمہ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں آمریت قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کا اظہار انہوں نے حکومت مخالفین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کر کے کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب جنرل سیسی کا دعوی ہے کہ وہ خطے میں امریکا کے اہم اتحادی ملک مصر میں جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔

سنہ دو ہزار میں اخوان المسلمون کے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ابتک ان کے مبینہ حامیوں نے سیکڑوں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا ہے۔ سیسی کے دور میں بنائے جانے والے ایک قانون میں مصر میں مظاہروں پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے مصر میں ڈرامائی طور پر بدامنی میں کمی دیکھنے میں آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں