.

هيئة چیف کے استعفے پر خوشیاں منانے والا ریستوران سیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سیکیورٹی حکام نے دارلحکومت ریاض میں محکمہ امر بالمعروف والنھی عن المنکر [هيئة] المعروف مذہبی پولیس کے سربراہ کی سبکدوشی پر خوشیاں منانے پر والا ایک کیفے سیل کر دیا ہے۔

کیفے نے اپنے دروازے پر ایک بینر لگا رکھا تھا کہ "هيئة کے سربراہ کی سبکدوشی کے موقع پر ہوٹل میں گرم مشروبات مفت پیش کئے جائیں گے۔"

مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر عبدالرحمان السند ھیئۃ کے نئے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ ان سے پہلے شیخ عبدالطیف الشیخ ھیئۃ کے سربراہ تھے۔

پولیس نے بینر اتار کر کیفے بند کردیا اور اس کے مالک کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے۔