.

سیناء میں مصری فوج کے فضائی حملے ،27 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری فوج نے شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں جمعہ کو فضائی حملوں میں ستائیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے صوبے شمالی سیناء میں مختلف مقامات پر عراق اور شام میں برسرپیکار پیکار سخت گیر دہشت گرد گروپ داعش سے وابستگی کا اظہار کرنے والے ایک جنگجو گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

صوبہ سیناء کے نام سے معروف اس جنگجو گروپ کے خلاف اب تک مصری فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔اسی گروپ نے جنوری کے آخر میں سیناء اور سویز میں سکیورٹی فورسز پر مربوط حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ان بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں تیس سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

سیناء میں ان واقعات کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا تھا کہ ملک کو اس وقت جنگجوؤں کے خلاف ایک طویل اور مشکل جنگ درپیش ہے۔انھوں نے سکیورٹی فورسز کو جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی تھی اور اب ان پر زمینی اور فضائی حملے کیے جارہے ہیں۔