.

بحرین، داعش مخالف جنگ میں اردن کا مددگار ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست بحرین دولت اسلامیہ عراق و شام [داعش] کے خلاف جاری جنگ میں اردن کی مسلح افواج کی مدد کرے گا۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مناما بحرین ڈیفنس فورسز کے ذریعے سے اردن کی مدد کرے گا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بحرین کا یہ اقدام بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں میں عملی معاونت کا مظہر ہے۔

ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوطرفہ تعلقات اور مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔