.

یواے ای طیاروں کی داعش کی تیل کی تنصیبات پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے شام میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے زیر قبضہ تیل صاف کرنے کے کارخانوں اور ڈپوؤں پر بمباری کی ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اطلاع دی ہے کہ لڑاکا طیاروں نے اردن کے ایک ائیر بیس سے اڑ کر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور وہ اس مشن کے بعد بہ حفاظت واپس اتر گئے ہیں۔البتہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ طیاروں نے کن مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔

یو اے ای نے داعش کے ہاتھوں 3 فروری کو اردن کے یرغمال پائیلٹ معاذ الکساسبہ کے اندوہناک قتل کے بعد فضائی حملے روک دیے تھے لیکن اس کے بعد اس نے اپنے لڑاکا طیاروں کے فلیٹ کو اردن بھیج دیا تھا۔اس سے پہلے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے 10 اور 11 فروری کو اردن سے اڑ کر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔